Saturday, April 20, 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر سے قومی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر احمد مجتبی کی ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر سے قومی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر احمد مجتبی کی ملاقات
February 11, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار سے قومی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر احمد مجتبی کی ملاقات ہوئی۔

مارشل آرٹ کے مایہ ناز کھلاڑی احمد مجتبیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملاقات میں بہت حوصلہ اور بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

احمد مجبتیٰ کا کہنا ہے کہ نوجوان اللہ رب العزت پر کامل یقین رکھتے ہوئے سخت محنت کا اصول اپنائیں اور کام کیساتھ پرعزم رہیں۔

احمد مجتبیٰ نے حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹ میں بھارتی کھلاڑی راہول راجو کو شکست دی۔ سنگاپور میں منعقدہ مقابلے میں احمد مجبتیٰ نے بھارتی کھلاڑی کو محض 56 سیکنڈ میں ڈھیر کر دیا تھا۔

احمد مجتبیٰ کا تعلق کوئٹہ سے ہے، 2013ء میں پیشہ وارانہ مارشل آرٹ کا آغاز کیا۔