Thursday, April 18, 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر سے دفاع انسانی حقوق تنظیم کی چیئرپرسن کی ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر سے دفاع انسانی حقوق تنظیم کی چیئرپرسن کی ملاقات
July 6, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے انسانی حقوق کی تنظیم ’ڈیفنس آف ہیومن رائٹس‘  کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں لاپتہ افراد کے معاملے پر بات کی گئی۔ میجر جنرل آصف غفور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہر لاپتہ شخص کی گمشدگی کو ریاست سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کئی لاپتہ افراد افغانستان میں یا کہیں اور کالعدم ٹی ٹی پی کا حصہ ہیں۔ کئی لاپتہ افراد ٹی ٹی پی کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آمنہ مسعود جنجوعہ نے ریاست اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں اور ہمدردیوں کو تسلیم کیا۔ آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصرکو متاثرہ خاندانوں کا استحصال کرنے نہیں دینا چاہیے۔ آمنہ مسعود نے مسئلہ کے منطقی حل کیلئے ریاست پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا ہمارے دل لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جو افراد ریاست کے پاس ہیں وہ قانونی عمل سے گزر رہے ہیں۔