Friday, April 26, 2024

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکی صدر،وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکی صدر،وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں
October 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) صدر مملکت اور وزیراعظم سے 25 اکتوبر کو سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے  الوداعی ملاقاتیں کیں۔ صدر اور وزیر اعظم  نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ صدرمملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارنے ایوان صدر اسلام آباد میں  الوداعی ملاقات کی ،صدرعارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکی پیشہ ورانہ خدمات کوسراہا۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہناتھا کہ آئی ایس آئی کامادر وطن کے تحفظ اوردہشتگردی کیخلاف اہم کردار ہے،صدرمملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار کیلئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے بھی  لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارنے الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بطورڈی جی آئی ایس آئی بھی  لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارنے بہترین خدمات سرانجام دیں، انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔