Thursday, May 9, 2024

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات
November 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیو) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں ان کی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات ہوئی۔

بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید  نے آج وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا ہے۔

 ادھر وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل فیض  حمید نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات  کی ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان نے فیض حمید کی خدمات کو سراہا ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل فیض  حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

 قبل ازیں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید  نے  کل ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی تھی۔