Friday, April 26, 2024

ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے عملے نے لاچار مریض کو اسپتال سے باہر پھینکوادیا

ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے عملے نے لاچار مریض کو اسپتال سے باہر پھینکوادیا
November 27, 2018
چنیوٹ( 92 نیوز) ڈی ایچ کیو  اسپتال چنیوٹ میں معمرمریض کے ساتھ  ایسا گھٹیا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے، بزرگ مریض کا علاج کرنے کی بجائے دھکے مارے گئے ۔ عملے اور سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے لاچار اور بے بس مریض کو اسپتال سے باہر پھینکوا دیا ۔ چنیوٹ میں  سرکاری اسپتال کےمسیحاجلادبن گئے، بے بس لاچار بزرگ مریض کا علاج کرنے کی بجائے دھکے دیے اور اسپتال سے باہر پھینک دیا۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کا عملہ اور سکیورٹی گارڈزبے بس اور لاچار مریض کو دھکے مارتے ہوئے اور گھسیٹے ہوئے لے جارہے ہیں۔ اسپتال کے عملے نے معمر مریض  کی تذلیل کرتے ہوئے نہ صرف  عمارت سےباہر نکالا بلکہ اسپتال کے باہر سڑک پر دھکے مارتے ہوئے دور تک چھوڑ آئے۔ اسپتال  کےعملے نے معمر مریض کو پاگل قرار دیکر گھناؤنے فعل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر مریض کا ذہنی توازن ٹھیک نہ بھی ہوتو  کیا  ایسے مریض کے ساتھ کوئی اس طرح کا سلوک کرتاہے۔