Friday, April 19, 2024

ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں پرچی نہ ملنے پر مریضہ دم توڑ گئی

ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں پرچی نہ ملنے پر مریضہ دم توڑ گئی
August 25, 2018
پاکپتن ( 92 نیوز) پاکپتن میں  ایک اور مریضہ فرسودہ نظام کی بھینٹ چڑھ گئی  اور بروقت اسپتال پہنچنے کے باوجود فرش پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گئی ۔ مرحومہ کے بھائی کا  کہنا ہے کہ مرحومہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے کر آئے تو ڈاکٹروں نے پہلے پرچی لانے کا کہا  ، پرچی کیلئے گئے تو عملے نے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا جس پر گھر سے شناختی کارڈ لینے گیا ، واپسی تک بچی دم توڑ گئی  ۔ دوسری جانب ایم ایس اسپتال ڈاکٹرامان اللہ نے مؤقف دیا کہ جب بچی کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تو وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھی ۔