Monday, May 13, 2024

ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا میں آکسیجن کی کمی سے 4 بچے دم توڑ گئے

ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا میں آکسیجن کی کمی سے 4 بچے دم توڑ گئے
October 17, 2021 ویب ڈیسک

سرگودھا (92 نیوز) ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا کے نرسری وارڈ میں آکسیجن کی کمی کے باعث 4 بچے زندگی کی بازی ہارگئے۔

لواحقین کے احتجاج پر تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے غفلت برتنے والے افراد کے تعین کیلئے 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، کمشنر سرگودھا کا کہنا ہے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے۔