Friday, April 19, 2024

ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے 7 بچوں کی جان لے لی

ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے 7 بچوں کی جان لے لی
November 1, 2019
 جھنگ (92 نیوز) ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے 7 بچوں کی جان لے لی۔ سی ای او ہیلتھ نے رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ارسال کر دی۔ سی ای او ہیلتھ کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ معصوم بچوں کی ہلاکت ڈاکٹرز کے چیک اپ نہ کرنے سے ہوئی جس پر شہری تشویشں میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ میں لکھا گیا کہ کال کے باوجود ڈاکٹر ناصر عباس اور ڈاکٹر محمد ارشد نے مریض بچوں کو چیک ہی نہ کیا۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عائزہ یاسمین نے 8 ماہ سے وارڈ کا ایک بھی وزٹ نہیں کیا۔ رپورٹ منظرعام پر آئی تو مسیحا برا مان گئے اور اسپتال میں ہڑتال کر دی۔ سی ای او ہیلتھ نے صاف الفاظ میں بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ڈاکٹرز کو قرار دیکر کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔