Sunday, September 8, 2024

ڈی ایچ اے لاہور سٹی کیس : مرکزی ملزم حماد ارشد کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈی ایچ اے لاہور سٹی کیس : مرکزی ملزم حماد ارشد کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
January 9, 2016
لاہور (92نیوز) ڈی ایچ اے لاہور سٹی کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم حماد ارشد کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم حماد ارشد نے ڈی ایچ اے سٹی کی زمین فراہم کرنے کےلئے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ کیا۔ حکام کے مطابق ملزم نے معاہدے کے تحت پچیس ہزار کینال اراضی مہیا کرنے کی بجائے صرف 13ہزار کینال اراضی مہیا کی جبکہ باقی پیسے اپنے ذاتی اکاو¿نٹ میں منتقل کر لیے۔ نیب حکام کے مطابق ملزم پر سولہ ارب روپے خوردبرد کا الزام ہے۔ نیب حکام کے مطابق ملزم نے فوجی جوانوں اور شہداءکو ان کے قانونی حق سے محروم کیا۔ احتساب عدالت نے ملزم حماد ارشد کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 11جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا۔