Sunday, September 8, 2024

ڈی ایچ اے سکینڈل : کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ

ڈی ایچ اے سکینڈل : کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ
January 19, 2016
لاہور (92نیوز) ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل میں سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی کے گرد گھیراتنگ‘ نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے اراضی اسکینڈل میں سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی باربار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ نیب حکام کے مطابق ان کو پیر کے روز دس بجے پیش ہونا تھا مگر وہ نہیں ہوئے۔ ان کو پانچ بار نوٹس بھجوائے گئے مگر انہوں نے وصول نہیں کیے۔ حکام کے مطابق کامران کیانی کی گرفتاری کےلئے وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔