Sunday, September 8, 2024

ڈی ایچ اے سٹی کیس : ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع

ڈی ایچ اے سٹی کیس : ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع
January 11, 2016
لاہور (92نیوز) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے لاہور سٹی میں 16 ارب فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں تین دنوں کی توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیب پنجاب کی ٹیم نے ملزم حماد ارشد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے ملزم کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم وکیل صفائی نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کی موجودگی میں ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ ملزم حماد بھوک ہڑتال پر ہے اس نے کوئی فراڈ نہیں کیا تاہم نیب اور ڈی ایچ اے کے وکلاءکا کہنا تھا کہ ملزم نے زندہ نہیں مرنے والوں کے ساتھ بھی فراڈ کیا ہے۔ نیب حکام جسمانی ریمانڈ کے بعد چودہ جنوری کو ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔