Friday, April 26, 2024

ڈی ایچ اے سٹی کراچی اراضی سکینڈل، 12 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

ڈی ایچ اے سٹی کراچی اراضی سکینڈل، 12 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
December 20, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں نیب نے ڈی ایچ اے سٹی کی زمین غیرقانونی طورپر منتقل کرنے کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں ۔ وفاقی وزارت داخلہ نے 12 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے ہیں ۔
نیب نے بورڈ آف ریونیو اور ڈی ایچ اے کے ایک افسرکا بھی نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی ۔
ارشاد کمالانی، جاوید سومرو، عبدل رحمان برفت، ممتاز علی چنہ ، لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ جمشید حیات نیازی، غلام دستگیر، غلام مصطفی ڈاؤچ، محمداقبال اور حنیف لالانی کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ۔
جامشورو میں واقع 731 ایکڑ سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کی تحقیقات بھی جاری ہیں ۔ نیب کی تحقیقات کے مطابق غیرقانونی الاٹمنٹ میں سرکاری خزانے کو 11 ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔