Sunday, September 8, 2024

ڈی ایچ اے اسکینڈل: عسکری قیادت نے نیب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

ڈی ایچ اے اسکینڈل: عسکری قیادت نے نیب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی
January 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ اگر پاک فوج کے  افسر بھی کرپشن میں ملوث ہوں تو انکے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے،ڈی ایچ اے اسکینڈل میں عسکری قیادت نے نیب، کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ڈی ایچ اےاسکینڈل میں اہم گرفتاری کا امکان ہےذرائع  کے مطابق آرمی چیف نے کرپشن میں ملوث افرادکے خلاف بلاتفریق کارروائی کی اجازت دے دی ہے اعلیٰ عسکری قیادت نے چیئرمین نیب کوتحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ  اگر اس میں پاک فوج کے افسرملوث ہوں توان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ نیب نے سابق آرمی چیف اشفاق کیانی کے بھائی  کامران کیانی سمیت چندافسروں کے ملوث ہونے کا عندیہ دیاتھ  نیب ذرائع کے مطابق  اسی مقدمے میں نیب نے 17ارب روپے کےاسکینڈل میں ملوث حمادارشدکوگرفتارکرلیا  جبکہ  کامران کیانی ڈی ایچ اے کے مختلف منصوبوں میں کرپشن میں ملوث پائےگئے ہیں۔