Friday, April 26, 2024

دفترخارجہ نے طالبان امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کر دی

دفترخارجہ نے طالبان امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کر دی
May 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ملا اختر منصور کی ہلاکت کی سائنسی تصدیق ہو گئی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص تحریک طالبان افغانستان کا سابق امیر ملا اختر منصور تھا۔ نوشکی میں ڈرون میزائل کہاں سے فائر ہوا؟ اس کا جواب وزارت داخلہ نے ابھی دینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کی بھی حتمی شناخت ہو گئی ہے۔ اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والا شخص تحریک طالبان افغانستان کا سابق امیر ملا اختر منصور تھا۔   ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی جس کا میچ ملا منصور کے قریبی عزیز سے لیا گیا جو اسکی میت لینے افغانستان سے آیا تھا۔ واضح رہے کہ 21 مئی کو نوشکی کے علاقے احمد وال میں امریکا نے ایک ٹیکسی پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں تحریک طالبان افغانستان کے امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کے علاوہ پاکستانی ڈرائیور محمد اعظم بھی جاں بحق ہوا تھا۔