Friday, April 26, 2024

ڈی ایس پی پرانی انارکلی لاہور ثقلین شاہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ڈی ایس پی پرانی انارکلی لاہور ثقلین شاہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
August 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ڈی ایس پی پرانی انارکلی لاہور ثقلین شاہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

ثقلین شاہ اپنے آبائی گھر بھکر سے واپس لاہور آرہے تھے کہ لاہور جھنگ روڈ پر ٹوبہ ٹیک  سنگھ  کے نزدیک  کار حادثے میں زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی ثقلین شاہ کو ڈی ایچ کیو ٹوبہ  ٹیک  سنگھ  اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

حادثے میں ثقلین شاہ کی اہلیہ کے بازو فریکچر ہو گئے۔ بیٹی اور دو بیٹے محفوظ رہے۔

مرحوم کی میت پوسٹمارٹم کے لئے جھنگ شفٹ کر دی گئی۔