Thursday, April 18, 2024

ڈی ایس پٹڑی کا خیال نہیں کریگا تو معطل ہو گا ، شیخ رشید

ڈی ایس پٹڑی کا خیال نہیں کریگا تو معطل ہو گا ، شیخ رشید
October 1, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں کسی افسر کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی ایس پٹڑی کا خیال نہیں کریگا تو معطل ہو گا۔ لاہور میں پاکستان ریلوے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بڑے شہروں میں ریلویز کی زمین پرانڈسٹریل زون بنائے جائیں گے۔ انہوں نے نئے اسٹینڈرڈ گیج بنانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پندرہ اکتوبر سے روحی اور موہنجوداڑو ایکسپریس شروع ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو مسافروں سے ہونے والی آمدن پانچ سے بڑھا کر سات کروڑ روپے تک لے کر جائیں گے۔ اس سے پہلے وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور سے فیصل آباد تک نئی نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کیا۔ انہوں نے قلیوں کو سرخ کرتا اور پگڑی پہننے کا حکم بھی دے دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ حیدر آباد اور کراچی کے درمیان شٹل سروس چلانے پر غور کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دس ہزار بھرتیاں کرنے کی اجازت ملی ہے۔ انہوں نے سو دن میں دس نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان بھی کر دیا۔