Tuesday, May 21, 2024

ڈی ای او کوہستان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

ڈی ای او کوہستان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا
October 13, 2019
پشاور (92 نیوز) ڈی پی او کوہستان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہستان نواب علی کو دو گولیاں لگیں، پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکوہستان نواب علی کو دفتر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ایک گولی چھاتی اور دوسری گردن کے پیچھے لگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل صورتحال پوسٹمارٹم میں سامنے آگئی ہے، ڈی ای او نواب علی کی خود کشی کی ابتدائی خبر غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔ پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔