Thursday, March 28, 2024

ڈی آئی خان کے قریب ٹانک میں فائرنگ سے پندرہ افراد جاں بحق

ڈی آئی خان کے قریب ٹانک میں فائرنگ سے پندرہ افراد جاں بحق
October 17, 2019
ڈی آئی خان (92 نیوز) ڈی آئی خان کے قریب ٹانک میں فائرنگ سے پندرہ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ گاؤں اماخیل میں دیرینہ دشمنی پر پیش آیا۔ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں دیرینہ دشمنی کئی زندگیاں کھا گئی۔ تھانہ ملازئی کی حدود میں واقع گاؤں اما خیل میں بدنام زمانہ انعام گینگ کے دو افراد کو دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ انعام گینگ کے مسلح افراد نے بدلہ لینے کیلئے درابن روڈ پر سواریوں سے بھری ہوئی فلائنگ کوچ کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں بیٹنی قبائل کے9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گروپ نے اسی روڈ پر مزید 6 افراد کو بھی قتل کر دیا۔ مقامی افراد اور پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹانک پہنچایا۔ ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ پاک آرمی اور پولیس کے دستے موقع پر پہنچ گئے، مقامی افراد میں خوف و ہراس ہے۔