Sunday, May 19, 2024

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں دھماکہ، سپاہی محمد الیاس شہید، 3 زخمی

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں دھماکہ، سپاہی محمد الیاس شہید، 3 زخمی
December 26, 2021 ویب ڈیسک

ڈی آئی خان (92 نیوز) ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں دھماکہ کے نتیجے میں سپاہی محمد الیاس شہید جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کلاچی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا سپاہی محمد الیاس جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔