Monday, May 13, 2024

ڈی آئی خان میں گومل یونیورسٹی میں فوڈ فیسٹول کا انعقاد

ڈی آئی خان میں گومل یونیورسٹی میں فوڈ فیسٹول کا انعقاد
March 19, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) ڈی آئی خان میں گومل یونیورسٹی میں فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ۔ فیسٹول میں علاقائی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں رہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں رنگارنگ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اسٹالز کا معائنہ کیا۔

فیسٹول میں لگائے گئے اسٹالز میں غذائیت اور لذت سے بھرپور کھانے رکھے گئے تھے۔ طلبہ نے فیسٹول میں خوبصورت ملبوسات زیب تن کر کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا۔

فوڈ فیسٹول میں گومل یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے عملے اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اس غیر نصابی سرگرمی کو خوب انجوائے کیا۔