Saturday, May 18, 2024

ڈی آئی خان : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ تین عسکریت پسند گرفتار

ڈی آئی خان : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ تین عسکریت پسند گرفتار
January 5, 2016
ڈیرہ اسماعیل خان (92نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں اسپیشل پولیس یونٹ نے کامیاب کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شہیدآباد میں چند مشتبہ افراد موجود ہیں۔ اس اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر مذکورہ علاقے کا محاصرہ کر کے وہاں پر موجود دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں خواجہ محمد‘ سخاوت خان اور اسفند یار شامل ہیں۔ تینوں ملزمان پشاورکے مضافاتی علاقوں کے رہائشی ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلو گرام بارود‘ دو دستی بم‘ 25 فٹ پرائما کارڈ‘ ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار عسکریت پسندوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔