Monday, September 16, 2024

ڈی آئی جی ٹریفک لاہور سید مبین احمد اورایس ایس پی زاہد احمد گوندل بم  دھماکے میں شہید

ڈی آئی جی ٹریفک لاہور سید مبین احمد اورایس ایس پی زاہد احمد گوندل بم  دھماکے میں شہید
February 13, 2017
  لاہور(92نیوز)دہشت گردوں نےلاہورکولہولہوکردیا مال روڈ دھماکےمیں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈاحمد مبین ،قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز ایس ایس پی زاہد گوندل اور ایک کانسٹیبل نےبھی جام شہادت نوش کیا۔ تفصیلات کےمطابق چھپ کروارکرنےوالےبزدل دشمن کاایک اورگھناؤناوارخون کےآنسورلادینے والے دہشت گردحملےمیں لاہورپولیس  اپنےدوقابل  افسروں سےمحروم ہوگئی۔ مال روڈ دھماکےمیں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈاحمد مبین اورقائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز ایس ایس پی زاہدگوندل نےفرض کی ادائیگی کےدوران جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن ریٹائرڈاحمد مبین کچھ عرصہ پہلے ہی ڈی آئی جی  ٹریفک  کےعہدےپر فائز ہوئےتھے۔ان کی فرض شناسی اوراحساس ذمہ داری کااندازہ اس بات سےلگایاجا سکتا ہےکہ  وہ  ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کااحتجاج ختم کروانے کےلئےخودموقع پر موجودتھے۔ جنونی دہشت گردوں نےعین اس وقت خون کی ہولی کھیلی جب  ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن) ر (مبین مظاہرین سےمذاکرات کررہےتھے۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل خوفناک  دھماکے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئےاورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےشہادت کابلندرتبہ پاگئے۔ ایس ایس  پی آپریشنززاہدنوازگوندل نے چندروزپہلےہی  اپناعہدہ سنبھالاتھا۔جبکہ ڈی آئی جی آپریشنزکےچھٹی پرجانے کی وجہ سےانہیں قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز کا اضافی چارج بھی دیاگیاتھا۔ دھماکےمیں ایک بہادرپولیس  کانسٹیبل بھی لوگوں کی حفاظت کرتےہوئےاپنی جان کی قربانی دےگیا۔