Wednesday, May 8, 2024

ڈی آئی جی خادم حسین ، ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلوں کیخلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

ڈی آئی جی خادم حسین ، ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلوں کیخلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
January 30, 2020
کراچی ( 92 نیوز) ڈی آئی جی خادم حسین اور  ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلوں کے خلاف کیس  کا  18 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ  کراچی:پولیس کے اعلیٰ معیار کے لیے اچھے پولیس افسران کا ہونا لازم ہے،  سفارش، من پسند پولیس افسران کی تعیناتی سے محکمہ پولیس  میں غیر یقینی پیدا ہوگی،  سفارش، پسند نہ پسند پر پولیس افسران کے تبادلوں سے محکمہ بہتر نہیں ہوتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ایسے پولیس افسران ہوں جو طاقتور کے ساتھ عام شہریوں سے بھی اچھا برتاؤ کریں،  بہتر کارکردگی کے لیے پولیس افسران کی تقرری میرٹ پر ہونا ضروری ہیں،  پولیس افسران کے لیے اچھا پولیس افسر ہونے کے ساتھ اچھا شہری ہونا بھی لازم ہے، ۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ اگر پولیس میں بے یقینی ہوگی تو خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا پڑے گا،  لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،  ضروری نہیں کہ نا انصافی پر پولیس افسر ہی انصاف کا دروازہ کھٹکھٹائے،  ایسے میں کسی شہری کا عدالت آنا مفاد عامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ تحریری فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا ، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل شامل تھے۔