Wednesday, May 8, 2024

ڈی آئی جی خادم حسین ، ایس ایس پی رضوان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

ڈی آئی جی خادم حسین ، ایس ایس پی رضوان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
January 29, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکوٹ نے  ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ غیر قانونی ہے ، پولیس افسران کے تبادلے پر  طریقہ کار کے مطابق عمل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے مزید کہا کہ سندھ حکومت آئی جی سندھ کی مشاورت کے بغیر افسران کے تبادلے نہیں کر سکتی ، سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر دونوں افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا ۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حالیہ دنوں میں 80  پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ، سندھ حکومت نے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔