Friday, May 10, 2024

ڈہرکی ٹرین حادثے میں جاں بحق چھیاسٹھ مسافروں میں سے 64 کی شناخت ہو گئی

ڈہرکی ٹرین حادثے میں جاں بحق چھیاسٹھ مسافروں میں سے 64 کی شناخت ہو گئی
June 9, 2021

کراچی (92 نیوز) ڈہرکی ٹرین حادثے میں جاں بحق چھیاسٹھ مسافروں میں سے 64 کی شناخت ہو گئی۔

لاشیں آبائی علاقوں میں پہنچانے پر ہر کوئی افسردہ ہے۔ 23 زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ٹرین حادثے میں جاں بحق مزید دو خواتین سمیت 3 لاشیں لودھراں پہنچ گئیں۔ جاں بحق خواتین میں سمیرا اس کی 3 سالہ بیٹی حُسینہ اور خالہ ظہراں شامل ہیں۔ جاں بحق تینوں افراد کا تعلق چک نمبر 52 ایم سے ہے۔ تینوں کی نماز جنازہ چک نمبر 52 ایم میں ادا کر دی گئی۔ ٹرین حادثے میں لودھراں کے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ سمیرا کا شوہر ، بھتیجا اور بھانجا پہلے ہی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہو چکا ہے۔ چک نمبر 52 ایم کے ایک ہی گھر کے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔

ادھر ٹرین حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہو سکا۔ جوائنٹ  سرٹیفکیٹ دینے والی ٹیم میں اختلافات برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ ٹی ایکس آر، لوکو، کیرج اور ٹریفک انسپکٹرز نے ٹریک کی خرابی کو وجہ قرار دیا۔ پی ڈبلیو آئی نے حادثے کی وجہ بوگی کے کپلنگ کا ٹوٹنا قرار دی۔