Thursday, May 9, 2024

ڈہرکی ٹرین حادثہ ، ملت ایکسپریس کے انجن کا بلیک باکس مل گیا

ڈہرکی ٹرین حادثہ ، ملت ایکسپریس کے انجن کا بلیک باکس مل گیا
June 8, 2021

کراچی (92 نیوز) ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملت ایکسپریس کے انجن کا بلیک باکس مل گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق بلیک باکس سے ٹرین کی رفتار اور انجن کے اندر کی صورتحال معلوم ہو سکے گی۔ بلیک باکس سے پتہ چل سکے گا ٹرین اوور شوٹ تو نہیں ہوئی۔ ملت ایکسپریس ٹرین کے بلیک باکس سے تحقیقاتی ٹیم کو اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے حادثے میں زخمی مسافروں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے۔ ابتدائی رپورٹ آج وزیر ریلوے کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے ملت ایکسپریس کے روانہ ہوتے ہی اکانوی کلاس کی دو بوگیاں ہچکولے لیتی رہیں۔