Friday, April 26, 2024

ڈہرکی : بہن کو فروخت ہونے سے نہ بچاسکنے پر بھائی کی خودسوزی کی کوشش

ڈہرکی : بہن کو فروخت ہونے سے نہ بچاسکنے پر بھائی کی خودسوزی کی کوشش
May 10, 2016
  ڈہرکی(92نیوز)صوبہ سندھ کےضلع گھوٹکی کے شہرڈہرکی میں بہن کوفروخت ہونے سے نہ بچا سکنے پر بھائی نے   پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ میں غریب بچوں کی فروخت کا سلسلہ تو ابھی تک ختم نہیں ہوسکا ہے لیکن باپ کے سامنے بے بس بیٹے نے اپنی بہن کو فروخت ہونے سے نہ بچاسکنے پر خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگالی ۔ نوجوان کے جسم کا سترفیصد حصہ جل چکا ہے جسے ڈہرکی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے تاہم اس کی حالت ابھی تک تشویشناک ہے ۔ واضے رہے کہ نوجوان کے والد نے بیٹی کو ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا تھا جبکہ بیٹے نے باپ کو اس کام سے روکا تو اس نے الٹا بیٹے پر تشدد کردیا ۔ باپ اپنی بیٹی کو ایک لاکھ میں فروخت کرنے میں کامیاب ہوگیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر بیٹے نے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کر لی ۔