Friday, May 10, 2024

ڈھرکی میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 48 ہوگئی

ڈھرکی میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 48 ہوگئی
June 7, 2021

ڈھرکی (92 نیوز) ڈھرکی میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 48 ہوگئی جبکہ 71 زخمی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے تصدیق کردی۔

پاکستان میں ایک اور بڑا ٹرین حادثہ پیش آگیا، سندھ کے ضلع گھوٹکی کے قریب سرسید ایکسپریس ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں اب تک 48 افراد جاں بحق جبکہ 71 زخمی ہیں۔

ریلوے حکام کےمطابق ملت ایکسپریس کی کچھ بوگیاں پٹری سے اترگئیں تھی۔ اسی دوران سرسید ایکسپریس بھی وہاں پہنچ گئی۔اور ملت ٹرین سے ٹکرا گئی۔

حادثہ رات تقریب چار بجےپیش آیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ حادثے میں کئی بوگیاں تباہ ہوگئیں اور مسافر ان کے اندر پھنس گئے۔

مقامی افراد مدد کو آئے اور مسافروں کو باہر نکلنے کی کوشش کرتے رہے۔ بعد میں امدادی ٹیمیں بھی وہاں پہنچیں اور بوگیوں کاٹ کر مسافروں کو نکالا گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ سب ہی مسافر متاثر ہوئے ہیںَ۔ 

ڈی سی گھوٹکی عثمان عبداللہ کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ اب بھی کچھ زخمی بوگیوں میں موجود ہیں۔ حادثے میں تیس افراد موقع پر ہی پر جاں بحق ہوئے اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ڈسٹرکٹ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں مزید 18 مسافر دم توڑ گئے۔ حادثے کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت شدید متاثر ہے۔ اس وقت بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔