Friday, April 19, 2024

ڈھاکہ ٹیسٹ کا پہلا روز خراب روشنی سے متاثر، پاکستان کے بنگلہ دیش کیخلاف 2 وکٹ پر 161 رنز

ڈھاکہ ٹیسٹ کا پہلا روز خراب روشنی سے متاثر، پاکستان کے بنگلہ دیش کیخلاف 2 وکٹ پر 161 رنز
December 4, 2021 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) ڈھاکہ میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 2 وکٹوں پر 161 رنز بنالئے۔

کپتان بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، عابد علی 39 اور عبداللہ شفیق 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج السلام نے 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز کے آخری سیشن کا کھیل خراب روشنی کے باعث ممکن نہ ہو سکا، کل کھیل آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوگا۔