Thursday, April 18, 2024

ڈھاکہ میں یوم یکجہتی کشمیر پر سول سوسائٹی کاپریس کلب کے سامنے کشمیریوں کےحق میں مظاہرہ

ڈھاکہ میں یوم یکجہتی کشمیر پر سول سوسائٹی کاپریس کلب کے سامنے کشمیریوں کےحق میں مظاہرہ
February 5, 2020
ڈھاکہ (92 نیوز) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سول سوسائٹی نے پریس کلب کے سامنے  کشمیری مسلمانوں کےحق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں مقررین نے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کی مذمت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے لئے آزادی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے جسٹس فار کشمیر اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرو کے بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔