Friday, May 3, 2024

ڈھاکاٹیسٹ پرپاکستان کی گرفت مضبوط،پاکستان کابنگلہ دیش کوجیت کے لیے 550رنزکاہدف،بنگلہ دیش نے 1وکٹ کے نقصان پر63رنزبنالئے

ڈھاکاٹیسٹ پرپاکستان کی گرفت مضبوط،پاکستان کابنگلہ دیش کوجیت کے لیے 550رنزکاہدف،بنگلہ دیش نے 1وکٹ کے نقصان پر63رنزبنالئے
May 27, 2015
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)ڈھاکاٹیسٹ پرپاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی،پانچ سوپچاس رنزکے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پرتریسٹھ رنزبنالئے،پاکستان کوجیت کے لئے مزیدنووکٹیں درکارہیں۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے دن کھیل شروع ہواتوبنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگزمیں دوسوتین رنزبناکرپویلین لوٹ گئی،پاکستان کی جانب سے  وہاب ریاض اوریاسرشاہ نے تین تین ،جنیدخان نے دواورمحمدحفیظ نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ پاکستان نے دوسری اننگزتین سوچوون رنزکی برتری کے ساتھ شروع کی تو ،محمدحفیظ بغیرکھاتہ کھولے جبکہ سمیع اسلم آٹھ رنزبناکرچلتے بنے۔ پہلی اننگزمیں شانداربلے بازی کرنے والے اظہرعلی  پچیس اوریونس خان  انتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں تاہم کپتان مصباح الحق  نے ایک اینڈ سے وکٹ سنبھالے رکھی وہ بیاسی رنزبناکرآؤٹ ہوئے،پاکستان نے دوسری اننگز ایک سوپچانوے رنزچھ کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلئیرکی۔ پہاڑجیسے ہدف پانچ سوپچاس رنزکے تعاقب میں  بنگالی اوپنرزنے دوسری اننگزکاآغازپراعتماداندازمیں کیا،تاہم اڑتالیس کے مجموعی سکورپرامرال قیس سولہ رنزبناکرچلتے بنے۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر تریسٹھ رنزبنائے،اسے جیت کے لیے مزیدچارسوستاسی رنزدرکارہیں۔