Friday, March 29, 2024

ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری پر پاکستان کا بنگلا دیش سے شدید احتجاج

ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری پر پاکستان کا بنگلا دیش سے شدید احتجاج
November 27, 2018
ڈھاکا (92 نیوز) ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری پر پاکستان کا بنگلا دیش سے شدید احتجاج ہوا۔ دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ کے قونصلر سیکشن سے چور قیمتی کمپیوٹر لے اڑے۔ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں قمیتی کمپیوٹر چوری ہونے پر پاکستان نے اسلام آباد اور ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی حکام سے واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈھاکہ پولیس کے پاس واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کو سیکورٹی مزید بڑھانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی ہائی کمیشن کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے اور چوری کی تحقیقات کرکے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔