Saturday, September 7, 2024

ڈھاکا : سکیورٹی فورسز نے یرغمالی بازیاب کرا لیے ‘تمام دہشت گرد ہلاک

ڈھاکا : سکیورٹی فورسز نے یرغمالی بازیاب کرا لیے ‘تمام دہشت گرد ہلاک
July 2, 2016
ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی سکیورٹی فورسز نے ہسپانوی ریستوران میں موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر کے یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو غیرملکی اور چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ مزید چوبیس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سات سے دس دہشت گردوں نے ڈھاکا کے علاقے گلشن میں ہسپانوی ریستوران پر دھاوا بول دیا۔ بنگلا دیشی دارالحکومت کے سفارتی علاقے میں واقع ریستوران غیرملکیوں میں خاصا مقبول ہے اوریہاں سفارت کار بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آوروں نے پولیس فورس پرگرنیڈسے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایڈیشنل پولیس کمشنر ڈھاکا شیخ معروف حسن سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔