Thursday, March 28, 2024

ڈھاکا : جماعت اسلامی  کے ایک اور رہنما کو پاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسی دے دی گئی

ڈھاکا : جماعت اسلامی  کے ایک اور رہنما کو پاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسی دے دی گئی
September 3, 2016
ڈھاکا(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی  بنگلہ دیش کے  ایک  اور بزرگ رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دے دی گئی ان کا جرم بھی پاکستان  سے محبت  ٹھہرا۔ تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش کی  بھارت  نواز حکومت پاکستان دشمنی میں اندھی ہوگئی  انیس سو  اکہتر میں پاکستان کا ساتھ دینے والوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں  اور جماعت اسلامی  کے  اہم  رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دیدی گئی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق میر قاسم کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے غازی پور جیل میں پھانسی دی گئی۔ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے64سال   کے  میر قاسم علی کی سزائے موت کے خلاف دائر  اپیل مسترد کردی تھی جس کے  بعد انہوں  نے صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ میر قاسم علی کو مختلف الزامات کے تحت جنگی جرائم کے لیے قائم متنازعہ  ٹرائل کورٹ نے   دوہزار چودہ میں سزائے موت سنائی تھی۔