Thursday, April 25, 2024

ڈھائی کروڑ ووٹوں کا کوئی حساب ہی نہیں !!! سب نون لیگ کیساتھ ملے ہوئے ہیں : عمران خان

ڈھائی کروڑ ووٹوں کا کوئی حساب ہی نہیں !!! سب نون لیگ کیساتھ ملے ہوئے ہیں : عمران خان
June 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈھائی کروڑ ووٹوں کا کوئی حساب نہیں۔ یوں معلوم ہوتا ہے سب نون لیگ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سب کے سب نون لیگ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ اگر چار حلقوں میں تحقیقات شروع کر دیتے تو دھرنا ہی نہ دیتے۔ الیکشن کمیشن اور نون لیگ کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔