Saturday, April 20, 2024

ڈگریاں اور رجسٹریشن نہ ہونے کیخلاف سرگودھایونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ کااحتجاج

ڈگریاں اور رجسٹریشن نہ ہونے کیخلاف سرگودھایونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ کااحتجاج
September 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز) ڈگریاں  اور رجسٹریشن نہ ہونےکیخلاف سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے کینال روڈ بلاک  کردی  جس سے  دن بھر ٹریفک کا نطام درہم برہم رہا ۔ جیل روڈ ،کینال روڈ اور کلمہ چوک پر شہری خوار ہو گئے جبکہ  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ نجی جامعہ کی جانب سے ڈگریاں نہ ملنے پر طلباء سراپا احتجاج بن گئے ، صبح 8 بجے  سے جاری احتجاجی دھرنا کے باعث شہر کی اہم اور مصروف شہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔ کئی گھنٹوں سے ٹریفک میں محصور عوام  کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے ایسی تعلیمی پالیساں مرتب کریں  جن کے باعث طلبا کو احتجاج کا راستہ نہ اپنانا پڑے ۔ دوسری جانب  ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن   طلباء سے مذاکرات  کرنے  پہنچے  ۔ انکا کہنا تھا کہ پراسیس کو مکمل طور پر فالو کرتے ہوئے  کیمپس کی منظوری دی گئی اورایک محدود مدت کے لیے انہیں کام کرنے کی اجازت بھی دی گئی تھی  لیکن اب یہ کیمپس  اگلے سال سے داخلے  نہیں کرے گا ۔ طلباء  کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے باعث  کلمہ چوک ،فیروز پور روڈ اور ظہورالٰہی روڈ پر  ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ حکومتی  عہدیداروں  اور طلباء کے درمیان  مذاکرات جاری  ہیں ۔