Friday, April 19, 2024

ڈگری جعلی ہونے پر عام آدمی پارٹی کے وزیرقانون گرفتار

ڈگری جعلی ہونے پر عام آدمی پارٹی کے وزیرقانون گرفتار
June 9, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیرقانون جتندرسنگھ کو جعلی ڈگری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق موصوف چار سو بیس کے مقدمے میں پکڑے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ وزیر قانون کو چار سو بیس کے مقدے میں گرفتار کیا ہے جس کے مطابق جتندر سنگھ دھوکے سے وزیر قانون بنے ہیں۔ جتندر سنگھ کے وکیل نے بار کونسل دہلی سے جولائی تک کی مہلت مانگی تھی۔ وکیل کے مطابق تعلیمی سرٹیفکیٹ اور ڈگری جمع کرا دی جائے گی مگر دہلی کونسل نے درخواست مسترد کر دی۔ جتندر سنگھ کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔ ادھر بی جے پی کے ارکان وزیر قانون کی گرفتاری پر خوب خوشی مناتے نظر آرہے ہیں۔