Friday, April 26, 2024

ڈگاری میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی ، 10مزدور دب گئے

ڈگاری میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی ، 10مزدور دب گئے
July 15, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ کےنواحی علاقے ڈگاری میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہو گیا ، ذرائع کےمطابق دھماکےکےباعث  کان بیٹھ جانے سے 10مزدور ملبے تلے دب گئے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر نے دھماکے کے باعث کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا، حادثے میں دس مزدور کان میں پھنس گئے جنہیں 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود  ریسکیو نہ کیا گیا، حکومت نے بھی ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ کوئٹہ سے60کلومیٹر کے فاصلے پر ڈگاری کی کوئلے کی کان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے زہریلی گیس کا دھماکا ہوا،دس سے زائد مزدور کان میں دب گئے،چوبیس گھنٹوں سے زائد دیر کے باوجود کان کنوں کو ریسکیو نہیں کیاگیا۔ پھنسے ہوئے مزدوروں کے ساتھیوں نے آبدیدہ ہوکر کہا کہ کانوں میں کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کان میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،گیس بھر جانے کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے،ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا،نہ ہی کوئی حکومتی نمائندہ موقع پر پہنچا۔ بلوچستان میں معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے کانوں میں مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات پیش آتے رہتے ہیں،حکومت کی طرف سے ان سانحات کے تدارک کیلئے ابھی تک اقدامات سامنے نہیں آئے۔