Thursday, April 25, 2024

ڈکیتی کے دوران چھینا گیا موبائل فون ایس ایچ اومستی گیٹ سے برآمد

ڈکیتی کے دوران چھینا گیا موبائل فون ایس ایچ اومستی گیٹ سے برآمد
April 4, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے ستوکتلہ سے ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینا گیا موبائل فون ایس ایچ او مستی گیٹ سے برآمد کر لیا گیا۔ چند روز قبل ستوکتلہ کے علاقے سے راجہ عمران نامی شخص سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون، نقدی اور دیگر کاغذات لوٹ لیے تھے جس کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ انوسٹی گیشن پولیس نے جب موبائل فون کو ٹریس کیا تو وہ موبائل تھانہ مستی گیٹ کے ایس ایچ او تجمل بٹ کے استعمال میں تھا۔ ذرائع کے مطابق تجمل بٹ نے ڈکیت گینگ گرفتار کیا اور ان سے برآمد ہونے والا موبائل فون اس کے مالک کو لوٹانے کے بجائے خود استعمال کرنا شروع کر دیا۔