Tuesday, May 21, 2024

ڈکیتی مزاحمت پر گلشن اقبال میں طالبہ قتل

ڈکیتی مزاحمت پر گلشن اقبال میں  طالبہ قتل
October 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال  میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےطالبہ جاں بحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق  24سالہ طالبہ مصباح یونیورسٹی جارہی تھی ۔ کراچی میں لیٹروں نےایک اور گھربرباد کردیا ، گلشن اقبال موچی موڑ کےقریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کردی ، فائرنگ سےتھرڈ ایئرکی طالبہ مصباح جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کےچاچا کاکہناہےکہ مصباح صبح سات بجکر پانچ منٹ پر اپنے والد کے ساتھ موچی موڑ کےقریب  گاڑی میں بیٹھ کریونیورسٹی بس کا انتظارکررہی تھی ، اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار دوملزمان آئے اوراسلحہ کے زورپرلوٹ مارکی ، مزاحمت پر ملزموں نے فائرنگ کردی ایک گولی مصباح کو آنکھ کے قریب لگی ، ملزم باآسانی فرارہوگئے۔ زخمی مصباح اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکی۔