Sunday, September 8, 2024

ڈکیتی مزاحمت پر فوجی اہلکار کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس اہلکار کا ملزم بیٹا گرفتار

ڈکیتی مزاحمت پر فوجی اہلکار کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس اہلکار کا ملزم بیٹا گرفتار
March 20, 2016
کراچی(92نیوز)گزشتہ روز گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل   ہونیوالے فوجی اہلکار  کے قتل میں پیشرفت، حساس اداروں   نے جناح اسپتال میں چھاپہ مار کر  پولیس اہلکار کے بیٹے ملزم امان اللہ  کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق گلشن اقبال کراچی میں گزشتہ روز حساس ادارے کے افسر کا گن مین وقاص  ڈکیتی مزاحمت پر قتل  ہوا تھا جس کی تفتیش کرتے ہوئے حساس اداروں  نے جناح اسپتال میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم امان اللہ پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔ ڈکیتی مزاحمت پر فوجی اہلکار نے اپنی جان تو دید ی  تھی لیکن  گولیاں لگنے کے باوجود فوجی اہلکار نے دونوں ڈاکووں کو گولیاں ماریں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا تھا  جبکہ دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم منتقل کردیا ہے۔