Friday, May 17, 2024

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے بہن بھائی زخمی ‏

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے بہن بھائی زخمی ‏
April 30, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے بہن بھائی زخمی ہو گئے جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ راولپنڈی میں جرائم کی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے جب کہ پولیس کی کارکردگی سب اچھا تک ہی محدود ہے ، نصیر آباد کے علاقے آفیسر کالونی میں مسلح ڈاکوؤں نے  گھر میں گھسنے کی کوشش کی ۔ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 19 سالہ سدرہ بی بی اور 24 سالہ حسیب زخمی ہو گئے،سدرہ کو 5 گولیاں لگیں جبکہ اس کے بھائی حسیب کو ایک گولی ٹانگ پر لگی۔ اہل علاقہ کے مطابق چار مسلح نوجوان موٹرسائیکل پر آئے جن کی عمر 16 سے 20 سال کے درمیان تھی۔ پشاور ، ڈکیتی مزاحمت پر طالب علم قتل  گزشتہ روز بھی نصیر آباد  کے علاقے مصریال چوک میں فیضان بٹ  نامی  شہری کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا۔ ملزمان  کی جانب سے  فائرنگ بھی کی گئی  جس سے فیضان کی بہن زخمی ہو گئی تھی۔ راولپنڈی   پولیس کی جانب سے روایتی کارروائی  تو جاری ہے تاہم ابھی تک ملزمان  کی گرفتاری نہیں ہو سکی ۔ شہر میں روز بروز  فائرنگ کے  واقعات  میں اضاٖفہ ہو رہا ہے  ، شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس  انہیں تحفظ  دینے  میں ناکام  ہے ۔