Saturday, April 27, 2024

ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالا اسپتال میں دم توڑ گیا

ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالا اسپتال میں دم توڑ گیا
September 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز) چونیاں میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا ، ملزمان نے واردات کے دوران خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جبکہ پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف چوری کا مقدمہ در ج کردیا۔ چونیاں کے نواحی علاقے میں ظلم کی انتہا ہو گئی جہاں  ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے گھر میں لوٹ مار کی، مزاحمت پر گھر کے سربراہ کی جان لے لی جبکہ ماں بیٹی  کی عزتیں بھی تار تار کردیں۔ رائے سنگھ سوڈیوال کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں  ملزمان گھر میں گھس کر دو گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے، مزاحمت پر 65 سالہ ظہور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جسے تشویشناک حالت میں لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اہل خانہ کا کہناہے ڈاکوؤں نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور دوران واردات  مقتول کی بیوی اور بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ بارہ رکنی ڈکیت گینگ جاتے ہوئے گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہو گئے،،تھانہ الہ آباد پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اور زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی بجائےصرف چوری کی ایف آئی آر کاٹ دی۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس ان کی بات نہیں سن رہی ،وزیر اعلیٰ ، آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام نوٹس لے کر جلد از جلد ملزمان کو  کیفر کردار تک پہنچائیں۔