Thursday, April 25, 2024

ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی  کے پروفیسر کی اہلیہ قتل

ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی  کے پروفیسر کی اہلیہ قتل
July 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر  لیٹروں نے این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ کو قتل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کےتحقیقات  شروع کر دی ہیں۔ یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ کو قتل کر دیا گیا ، پولیس نے بھی واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ جناح اسپتال میں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا ،  میڈیکولیگل آفیسر کے مطابق مقتولہ کو ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ دوسری جانب پولیس نے مقتولہ کی گاڑی کے قریب سے پرس کا ٹوٹا ہوا ہک  اور تیس بور کا خول تحویل میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا ہے۔