Friday, May 10, 2024

ڈکار کار ریلی، گینیئل ڈی ولیئرز نے دوسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا

ڈکار کار ریلی، گینیئل ڈی ولیئرز نے دوسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا
January 7, 2020
الوجدہ (92 نیوز) سعودی عرب کے صحرا میں ڈکار کار ریلی کا ایونٹ جاری  ہے، دوسرا مرحلہ جنوبی افریقہ کے گینیئل ڈی ولیئرز نے اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ میں اورلینڈو ٹیرانوا نے مجموعی برتری حاصل کر لی۔ الوجدہ سے نیوم  تک 367 کلومیٹر کے فاصلے کے دوسرے مرحلے میں صحرائی ٹریک پر ڈاکار ریلی میں دنیا  بھر سے ڈرائیور ایکشن میں نظر آئے۔ جنوبی افریقہ کے گینیئل ڈی ولیئرز نے سب سے پہلے فاصلہ طے کر کے دوسرے مرحلے میں کامیابی سمیٹی۔ ایونٹ میں مجموعی برتری ارجینٹینا کےاورلینڈو ٹیرانوا نے حاصل کر لی، دو دفعہ کے فارمولا ون چیمپئن فرنینڈو الانسو کی گاڑی میں خرابی آگئی، بائیک کیٹگری میں بوٹسوانا کے راس برانچ نے کامیابی حاصل کی۔