Wednesday, May 8, 2024

ڈچ کمپنی نے اڑنے والی کار تیار کرلی

ڈچ کمپنی نے اڑنے والی کار تیار کرلی
February 26, 2017
  ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک)ہالینڈ کی ایک کمپنی نے اڑنے والی کار کا سپنا حقیقت میں تبدیل کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ہالینڈ کی ایک انجیئنرنگ کمپنی نے اڑنے والی کار کا خواب اب حقیقت میں تعبیر کر دیا ہے ۔ ہیلی کاپٹر کی مانند نظر آنیوالی تین پہیوں کی یہ کار زمین پرسومیل فی گھنٹہ اور ہوا میں ایک سو بارہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس نے اپنی آزمائشی ڈرائیو اور اڑان کامیابی سے طے کی ہے ۔ کمپنی کے مطابق پہلی کمرشل گاڑی اگلے برس مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔