ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے خودکشی کی ،فرانزک رپورٹ
گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی موت کا معمہ حل کے قریب پہنچ گیا ،۔ فرانزک رپورٹ آگئی ۔ جس کے مطابق سہیل ٹیپو کی موت خودکشی کی وجہ سے ہوئی ، کلائیوں اور گردن پر لپٹی تار پر سہیل ٹیپو کے ہی فنگر پرنٹس پائے گئے ۔ تفتیشی ٹیم کو فرانزک لیب کی رپورٹ موصول ہو گئی ۔
ڈی سی گوجرانوالہ چند روز قبل اپنے سرکاری گھر کے ایک کمرے میں مردہ پائے گئے ، اُن کی ڈیڈ باڈی پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی تھی ، تاہم کلائیوں اور گردن پر لپٹی تار نے خود کشی کے اس وقعے کو مشکوک بنا دیا ۔
سوالات اٹھائے گئے تو تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آئی ، جس سے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہوا تاہم فرانزک رپورٹ آنے کے بعد معاملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچتا دکھائی دے رہا ہے ۔