Sunday, September 8, 2024

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید عہدے سے فارغ

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید عہدے سے فارغ
September 21, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے فارغ  کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ۔ صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ، صالحہ سعید کوفوری طورپرسروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں ، وزیراعلیٰ نے لاہور میں انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے، تجاوزات کی بھر مار،سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی و سینی ٹیشن کے ناقص انتظامات پربرہمی کااظہار کیاتھا۔ قبل ا زیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاجاچکاہے۔