Friday, April 26, 2024

ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو چیئرمین انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو چیئرمین انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
June 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سابقہ حکومتوں کے اخراجات کی انکوائری کیلئے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو چیئرمین انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نے فیصلے سے کابینہ کو بھی آگاہ کردیا۔ ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسانے والوں کے حساب کتاب کا وقت قریب آگیا وزیراعظم نے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کے اعلان پر عمل درآمد کر دیا۔ کمیشن دس سال کے دوران لئے گئے اندرونی اور بیرونی قرضوں کی تحقیقات کرے گا۔ اس بات کا تعین بھی ہو گا کہ لئے گئے قرضے کہاں کہاں خرچ ہوئے؟  وزیراعظم ، ڈپٹی چیئرمین ، نیب ، حسین اصغر ، چیئرمین انکوائری کمیشن ، فیصلہ وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو چیئرمین انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ حسین اصغر پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ اس سے قبل ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب رہ چکے ہیں، ایف آئی اے میں تعیناتی کے دوران انتہائی اہم کیسز کی تحقیقات کی تھیں۔ دوسری طرف معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اپوزیشن پر برس پڑیں اور کہا بجٹ کیساتھ قوم کی سلامتی جڑی ہے۔ گھناؤنے کام کرنے والے ہمیں اخلاقیات کے درس دے رہے ہیں۔ مجرموں کے پروڈکشن آرڈر نہیں جاری ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان بولیں شہباز شریف نے 45 ارب روپے ذاتی تشہیر پر خرچ کیے۔ سابق وزیراعظم کا پورا خاندان سرکاری خرچے پر پل رہا تھا۔ اب ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا یواین اسمبلی کے اجلاس میں صرف وزیراعظم اور وزیرخارجہ جائیں گے، قوم کا پیسہ بچانے کیلئے وہاں پاکستانی سفیر کے گھر قیام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گزشتہ روز ہی کمیشن کے سربراہ کے تقرر کا حتمی فیصلہ کرچکے تھے، تاہم آج فیصلے سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کر دی۔