Saturday, April 27, 2024

ڈپٹی اسپیکر کے پی کے کا پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرریوں پر تحفظات کا اظہار

ڈپٹی اسپیکر کے پی کے کا پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرریوں پر تحفظات کا اظہار
November 25, 2019
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تقرریوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرریوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ڈپٹی اسپیکر کے مطابق پی ڈی اے میں ہونے والی تقرریوں اقرباء پروری اور پسند اور ناپسند سے کام لیا گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر محمودجان نے پی ڈی اے سے تقرریوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو بھیجے گئے مراسلہ 92 نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی اے سے موجودہ جاری منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں جبکہ پی ڈی اے کو گریڈ ایک سے سترہ تک کے تمام ملازمین کے نام اور سکونت ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ساتھ ہی ساتھ آسامیوں کو مشتہر کرنے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ڈپٹی سپیکر کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ان تقرریوں میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا گیا۔